ممبئی،26 جنوری (یواین آئی) بھارت رتن اور سابق کرکیٹر سچن تیندولکر نے بدھ کو ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک خاص حق ’کھیلنے کا حق‘ کی بات کی۔
ماسٹر بلاسٹر سچن نے
ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور 26 جنوری ،1950 کو نافذ ہوئے ہندوستانی آئین کے بارے میں بتایا۔
اس دوران انہوں نے ’کھیلنے کے حق‘ پر زور دے کر لوگوں سے نہ صرف کھیل دیکھنے بلکہ اس میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔