the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/31مارچ(ایجنسی) چمپئن شٹلر کیڈامبی سریکانت جنہوں نے اپنی کم عمری میں گنٹور میں پی گوپی چند کو 2001 آل انگلینڈ چمپئن شپ میں فقید المثال کامیاب حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے ' کو اسی کھیل میں سال کے بہترین سینئر کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ان کے قابل فخر کوچ گوپی چند کو سال 2017 کے بہترین کوچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

تلنگانہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایوارڈ تقریب آج یہاں کے دی پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ اس رنگارنگ تقریب میں تلنگانہ کی نامور اسپورٹس شخصیتوں نے حصہ لیا ۔

پاپا راؤ نے کہا کہ اگر ہم بہتر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ آگے بڑھیں تو اچھے نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ ایسے کئی کھیل جن میں تیراکی اور ریدامک جمناسٹک شامل ہیں ' سے عوام بہت کم واقف ہیں۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">صدر ٹی ایس جے اے جیک گلاڈسن نے حاضرین کا خیر مقدم کیا جبکہ سکریٹری ٹی ایس جے اے وی رمیش نے حاضرین اور بالخصوص مسٹر پاپا راؤ ' مسٹر بی وینکٹیشم سکریٹری اسپورٹس و ٹورازم حکومت تلنگانہ ' ڈاکٹر جی وویک وینکٹ سوامی صدر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔

ایوارڈ جیتنے والوں کی تفصیل اس طرح ہے : جونیر خاتون : دکشیتا ' جونیر مرد : اسنیہت ' ابھرتا ہوا کھلاڑی سنجنا'
 پس منظر کردار ادا کرنے والے : ایچ سی اے کے اسکوررس ' اسٹینڈ آؤٹ پرفارمنس : نتیش کمار ' اسکول : (سرکاری) تلنگانہ اسپورٹس اسکول' اسکول (پرائیویٹ) ڈی پی ایس : وینکٹیشم ' سال کی بہترین ایسوسی ایشن : بیاڈمنٹن ' کارنامۂ حیات ایوارڈ : مکیش کمار ' کھیلوں کیلئے گرانقدر خدمات : پروفیسر رنگاراؤ ' مان سنگھ ' وکٹر امل راج ' سی وی ناگراج ' وائی ایم سی اے گریٹر حیدرآباد ' سال کے بہترین : پی گوپی چند ' سینئر خاتون کھلاڑی پی وی سندھو ' سینئر مرد کھلاڑی : سریکانت کیڈامبی ' غیر معمولی کارنامہ : ارونا بدا ریڈی ' سال کا بہترین کھلاڑی متھالی راج ' سال کی بہترین ٹیم : حیدرآباد کرکٹ ٹیم ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.