حیدرآباد 5اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشیل میڈیا
کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے دیئے گئے پیام میں ہندوستانی ٹیم کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم نے ایک بہترین تاریخ رقم کی ہے۔
ملک کو آپ پر فخر ہے۔