حیدرآباد، 9 جولائی (اعتماد) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے منگل کو آل راؤنڈ کرکٹر محمد سراج کو بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کو بڑا اعزاز دلانے پر سرکاری ملازمت اور رہائشی پلاٹ کا اعلان کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر حیدرآباد واپس ہوئے محمد سراج نے منگل کی صبح چیف منسٹر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سراج کو مبارکباد دی اور اعزاز سے
نوازا۔
وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر محمد سراج کی تعریف کی-
چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے سراج کو نوکری اور مکان کی جگہ الاٹ کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق، انہوں نے انہیں حیدرآباد یا قریبی علاقوں میں فوری طور پر کسی مناسب مقام کی نشاندہی کرنے اور سراج کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔