نئی دہلی، 22 مارچ (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیشن کی شروعات سے پہلے سبھی ٹیموں کو آئی پی ایل کے لئے بنائی گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیڈیور (ایس او پی ) سے واقف کرایا ہے۔
بی سی سی آنے سبھی ٹیموں کو مطلع کیا ہے کہ پورے
آئی پی ایل کے دوران ٹیم کےکھلاڑیوں کی کورونا ٹیکہ کاری نہیں کی جائے گی ۔
اگر کوئی کھلاڑی یا دیگر شخص کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اسے کم از کم دس دن تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا اور پھر کورونا ٹسٹ کی نگیٹیو رپوٹ آنے اور دیگر کارروائی کے بعد ہی بایو ببل میں دوبارہ داخلہ دیا جائے گا۔