بنگلور 22 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے ڈفینڈر کوٹھاجیت سنگھ نے کہا ہے کہ اگست میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کرنے کے بعد اگلے سال ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم اچھی تال میں جا رہی ہے۔
ہندوستانی ہاکی کی قومی مردوں اور
خواتین کی ٹیموں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 45 دن کے وقفے کے بعد اگست میں بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مرکز میں تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
کوٹھاجیت کے مطابق ہندوستانی ٹیم صحیح وقت پر پریکٹس کرنے واپس آئی ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ہر سیشن میں ترقی کر رہی ہے۔