دبئی ،20 اکتوبر (یو این آئی)آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محمد کیف نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ 13 ویں سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس وقت ہر میچ سے دو پوائنٹس اسکور کرنا ان کی ٹیم کا ہدف ہے۔
دہلی کیپٹلز 9 میچوں میں سات
جیت اور دو ہار کے ساتھ آئی پی ایل 13 میں پہلے نمبر پر ہے۔
کیف نے کنگز الیون پنجاب کے ساتھ میچ کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس وقت خوش ہیں کیونکہ پہلے میچ میں ہم نے رنز کے ہدف کا تعاقب کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہم سن رائزرس حیدرآباد سے ہار گئے۔