جوہانسبرگ، 7 جنوری (یو این آئی) دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سات وکٹوں کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ رشبھ پنت کے شاٹ سلیکشن پر ان سے بات کرے گی، ساتھ ہی ٹیم انتظامیہ ان کی فطری جارحیت کی بھی حمایت جاری رکھے گی
جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پنت صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
وہ کاگیسو ربادا کی گیند پرکریز سے آگے نکل کر بڑاشاٹ مارنے گئے لیکن گیند ان کے بلے کا کنارا لیتی ہوئی وکٹ کیپر کے دستانوں میں پہنچ گئی۔
پنت کے اس طرح کے شاٹ پر کافی تنقید ہوئی ہے جب ہندوستان کو اس وقت ان سے اچھی اننگز کی ضرورت تھی۔