نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا اس سیزن محدود اوور کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی، حالانکہ اس سیریز کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن گانگولی نے یہ بتایا ہے کہ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی بین
الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔
جو گزشتہ سال جون میں کھیلے جانے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا تھا۔
اگر ایف ٹی پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کھیلی جاتی ہے تو ابھی تک ہندوستان کی ممکنہ ٹیم واضح نہیں ہے۔