کولمبو، 19 جولائی (یواین آئی ) پہلا ون ڈے آسانی سے جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کےارادے سے اترے گی ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 13.2 اوورز باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت حاصل کرلی تھی
۔
سری لنکا نے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 262 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے 36.4 اوور میں تین وکٹوں پر 263 رنز بناکر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔
اب تیم انڈیا کا ہدف اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے اور کل ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔