نئی دہلی/8جنوری(ایجنسی) آسٹریلیا کو اسکی زمین پر 71 سال میں پہلی بار ہرانے والی ٹیسٹ ٹیم کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے، مودی سے لیکر عام آدمی تک اسے مبارکباد دے رہی ہے، وہیں ملک میں بورڈ آف کرکٹ بی سی سی آئی نے اپنے ان کرکٹروں کو ہر ممبر کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا
ہے-
ویراٹ کوہلی اینڈ کمپنی نے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر خاص کامیابی اپنے نام کی ، بی سی سی آئی نے ٹیم میں شامل ہر ممبر کے لیے منگل کو انعام دینے کا اعلان کیا، اسکے تحت میچ میں پلینگ 11 میں شامل رہے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ روپے کے نقد انعام کی اعلان کیا،