ایڈیلیڈ ، 16 دسمبر (یواین آئی)وراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم انڈیا جمعرات کو گلابی گیند سے کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے ارادے سے اترے گی ہندوستان اور
آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
پہلا میچ ڈے نائٹ ہے اور یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جاچکی ہے۔