سڈنی ، 28 نومبر (یواین آئی) پہلے ون ڈے میں 66 رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم انڈیا اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ مقابلے میں سڈنی میدان میں شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے اور تین میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے
کے ہدف کے ساتھ اترے گی ۔
ویرات کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے 19-2018 کے گزشتہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں پہلا ون ڈے میچ 34 رن سے گنوایا تھا لیکن پھر واپسی کرتے ہوئے اگلے دو میچ جیت کر سیریز دو۔
ایک سے اپنے نام کی تھی۔