هیملٹن، 13 فروری (یو این آئی ) دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندستان نے بے شک اپنے گزشتہ سات مسلسل ٹیسٹ شاندار انداز میں بڑے فرق سے جیتے ہیں لیکن جمعہ سے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ میں وہ کچھ سوالات کا جواب تلاش کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
ہندستان نے اس دورے میں جب ٹی -20 سیریز 5-0 سے جیت کر تاریخ رقم کی تھی تب اس کے سامنے کسی بھی طرح کی اگر مگر کی صورتحال نہیں تھی لیکن تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-3 کی
کلین سویپ نے اس کے سامنے سوال کھڑے کر دیئے ہیں اور اس پریکٹس میچ میں انہیں کچھ سوالات کے جواب تلاش کرنے ہوں گے۔
ہندستان نے اپنے گزشتہ سات ٹیسٹ میچ اننگز یا 200 رنز سے زیادہ کے فرق سے جیتے ہیں اور 21 فروری سے ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں وہ جیت کے مضبوط دعویدار کے طور پر اترے گا لیکن اسے میزبان ٹیم کے جوابی حملے سے محتاط رہنا ہوگا جس نے ہندستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں پہلی بار 3-0 کی کلین سویپ کرکے اپنا حوصلہ مضبوط کر لیا ہے۔