نئی دہلی/11اکتوبر(ایجنسی) ہندوستانی سلیکٹروں نے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سریز سے آرام دینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے اور ساتھ ہی نوجوان وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
وراٹ کو ایشیا کپ سے آرام دیا گیا تھا ، جسے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہراکر جیتا تھا۔ ایشیا کپ میں
روہت شرما نے ہندوستان کی کپتانی سنبھالی تھی۔ ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ آسٹریلیا دورے کے مدنظر وراٹ کو ایک روزہ سریز سے آرام دیا جاسکتا ہے ، لیکن ہندوستانی سلیکٹروں نے آج اعلان کردہ ٹیم میں انہیں کپتانی سونپی ہے۔
ٹیم انڈیا : وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما(نائب کپتان)، شکھر دھون، امباتی رائڈو، منیش پانڈے، مہندر سنگھ دھونی(وکٹ کیپر)، ریشبھ پنت، رویندر جڈیجا، یجوویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد سمیع، خلیل احمد، شاردل ٹھاکر اور لوکیش راہل۔