لیڈز، 25 اگست (یو این آئی) جیمز اینڈرسن کی قیادت میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے ہندوستانی ٹیم کوتیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلےہی دن بدھ کو دوسرے سیشن کی پہلی اننگز میں 40.4 اوورز میں محض 78 رنز پرآل آوٹ کردیا۔
لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ 151 رنز کے
بڑے فرق سے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کاغلط فیصلہ کیا۔
اینڈرسن نے آٹھ اووروں میں محض چھ رن دے کر ہندوستان کے ٹاپ تین بلے بازوں لوکیش راہل، چیتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔