نئی دہلی/8ڈسمبر(ایجنسی) ٹیسٹ سیریز مہمان سری لنکا کو 0-1 سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا ونڈے سیریز میں بھی شاندار مظاہرہ کے لیے تیارہے. سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں اتوار کو کھیلا جائے گا. اسکے لیے ٹیم انڈیا دھرمشالہ پہنچ گئی ہے. ٹیم کی کمان روہت
شرما کے ہاتھ میں رہے گی.
ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ونڈے اور ٹی 20 سے آرام دیا گیا ہے. اس لی کمان روہت شرما سنبھالیں گے.
ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کھیلے جائیں گے. دوسرا ونڈے میچ موہالی میں کھیلا جائے گا اور تیسرا ون ڈے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا.