لندن، یکم ستمبر (یو این آئی) سیریز میں 1-1 کی برابری ہوجانےکے بعد، ہندوستان اور انگلینڈ جمعرات سے یہاں اوول گراؤنڈ میں شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ہندوستان نے لارڈز میں 151 رنز کی جیت کے ساتھ سیریز میں برتری حاصل کی تھی، لیکن انگلینڈ نے جوابی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈز میں تیسرا ٹیسٹ
ایک اننگز اور 76 رنوں سے ساڑھے تین دنوں میں جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1:1 سے برابری کرلی تھی۔
اب چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے جس میں فاتح ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگی۔
ٹیم انڈیا نے پہلے ہی دن لیڈز میں تیسرا ٹیسٹ گنوادیا تھا جب ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔