ٹوکیو، 3اگست (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی خواتین فری اسٹائل پہلوان تمائرا ماریانا اسٹاک مینسا نے یہاں منگل کو ٹوکیو اولمپک میں 68کلوگرام وزن زمرہ کے فائنل میں
نائجریا کی بلیسنگ اوبوروڈو کو شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا۔
اوبورڈو کو چاندی، جبکہ یوکرین کی آلا چرکاسووا اور کرغزستان کی مریم جمان جاروا نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔