ڈھاکہ/23جنوری(ایجنسی) سلامی بلے باز تمیم اقبال کی 76 رنز کی شاندار اننگز اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے بنگلہ دیش نے زمبابوے کو منگل کو 91 رنز سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک لگاتے ہوئے سہ رخی ون ڈے سیریز کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
18px;="" text-align:="" start;"="">بنگلہ دیش نے 50 اوور میں نو وکٹ پر 216 رن بنانے کے باوجود زمبابوے کو 36.3 اوور میں 125 رن پر نمٹا دیا۔
بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت بونس پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی اور اب اس کے تین میچوں سے 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔