ڈھاکہ، 7 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث موجودہ ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی
ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔
تمیم جمعرات کی صبح نیپال سے ڈھاکہ واپس آئے۔
یہاں وہ چوٹ کے علاج کے بعدتین ہفتے تک ریہیبلیٹیشن میں رہیں گے ۔