ڈھاکہ 4 اگست (یو این آئی) تمیم اقبال نے کمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا
ہے۔
تمیم نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، حالانکہ وزیر
اعظم کی مداخلت کے بعد انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔ تمیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بطور کپتان نہیں کھیلیں گے۔