ڈھاکہ، 20 اپریل (یواین آئی) بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کرکٹ کا ایک فارمیٹ چھوڑ سکتے ہیں۔
تمیم اقبال نے اس کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بین الاقوامی کیر یر کو بڑھانے کے لئے کرکٹ کے ایک
فارمیٹ میں کھیلنا بند کرسکتے ہیں۔
تمیم کا یہ ردعمل ان کی نجی وجوہات کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رہنے کے بعداور ان کے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس کے بعد سامنے آیا ہے۔