کابل، 6 جنوری (یو این آئی) افغانستان میں طالبان نے خواتین کے بعض کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف خواتین کو ان ہی کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی جو اسلامی روایات اور ثقافت کے
مطابق ہوں۔
یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
فزیکل ایجوکیشن اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان داد محمد نوا نے کہا، "ہم اسی بات کی اجازت دیں گے جس کی ہماری ثقافت اور روایات میں اجازت دی گئی ہے۔