نئی دہلی جون (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 عالمی کپ کے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے کی تصدیق کردی ہے بی سی سی آی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے اصولی طور سے اسے منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے اوربورڈ آج شام تک باضابطہ طور پر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کواس کے بارے میں آگاہ کرے گا۔
شاہ نے پیر کی دوپہر کو جاری ایک بیان میں کہا، ’’ہم ٹورنامنٹ کویوای ای شفٹ کررہے ہیں اورہم آج شام آئی سی سی کو اس سے مطلع کریں گے۔
بی سی سی آئی عالمی کپ کے پہلے دور کے میچ عمان میں کرانے کے لئے بھی تیار ہے۔