دبئی 29 جون (یواین آی) مرد ٹی-20 عالمی کپ 2021 کاانعقاد 17 اکتوبر سے 14 نومبرتک متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور عمان میں ہوگا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو اس کی
تصدیق کی ہے۔
آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو بھلے ہی یواے ای اورعمان میں منعقدکیا جائے گا، لیکن اس کی میزبانی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ہی کرے گا۔