نئی دہلی, 7 مئی (یواین آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے سال 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے مرد ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے تین سب ریجنل یورپ کوالیفائرز کورونا کے سبب منسوخ کردئے ہیں۔
سب ریجنل یورپ کوالیفائرز اے اور بی فنلینڈ میں کھیلے جانے تھے جبکہ بیلجیم کو
کوالیفائرز سی کی میزبانی اگلے دومہینوں میں کرنی تھی۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، ’’میزبان، شریک ممبران، متعلقہ حکومتوں، صحت عامہ کے عہدیداروں اورآئی سی سی کووڈ19 کی جامع ہنگامی منصوبے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد اب صرف ایکشن تینوں ایونٹ کو منسوخ کرنا رہ گیا تھا۔