چیمسفورڈ، 15 جولائی (یواین آئی) انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے یہاں بدھ کے روز تیسرے ٹی-20 مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچ کی اس سیریز کو 2-1 سے جیت لیا۔
سلامی بلے باز ڈینیئل
ویاٹ (89) اور نتالی سائیور (42) انگلینڈ کی اس میچ میں انگلینڈ کی جیت کی ہیرو تھیں۔
ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے متعین 20 اوور میں 153 رن کا اسکور بنایا لیکن یہ کافی ثابت نہیں ہوا۔