نئی دہلی/4مارچ(ایجنسی) ٹینس سے لیکر بیڈمنٹن تک کئی کھیلوں میں خواتین اور مرد کھلاڑی ساتھ کھیلتے ہیں، لیکن کرکٹ ، فٹ بال جیسے کھیلوں میں ایسا دیکھنے کو نہیں ملتا، لیکن اگر آپ کرکٹ میں بھی ایسے مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں ، جس میں خواتین اور مرد کرکٹر ایک ہی ٹیم سے کھلیں ،تو آپ کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہوسکتی ہے، ہندوستانی خاتون ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ایسا میچ ہونے کے اشارے دیئے ہیں.
ہندوستانی خواتین کرکٹ پچھلے کافی وقت سے بہترین مظاہرہ کررہی ہے، لیکن انہیں مرد کرکٹروں کی طرح نا تو پیسہ مل پاتا ہے اور نا ہی شہرت، متالی راج سے لیکر ملک کی سبھی خاتون کرکٹر خواتین کے لیے بھی ایسی ہی آئی پی ایل جیسی ٹی 20 لیگ کی مانگ کرتی رہی ہیں، جیسا مرد کرکٹروں کے لیے ہوتے ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی کچھ وجہوں سے ایسا نہیں کرپارہا ہے-
خواتین کے لیے آئی پی ایل جیسی لیگ بھلے ہی شدروع نہیں ہوپارہی ہے، لیکن خواتین اور مرد کرکٹر ساتھ کھیلتے ہوئے ضرور دیکھ سکتے ہیں، ہندوستانی خواتین ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک ویڈیو ٹیوٹ کرکےایسا چیلنج قبول کرنے کی بات کہی ہے، اس ویڈیو میں ویراٹ کوہلی ، متالی راج بھی چینلنج قبول کرنے کی بات کہہ رہے ہیں-