سڈنی ، 6 جنوری (یواین آئی) ہندوستان اورآسٹریلیا بارڈر-گواوسکر ٹرافی کے لئے دلچسپ مقابلہ کا تیسرا مقام اب سڈنی ہے جہاں دونوں ٹیمیں جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ میں برتری حاصل کرنے کےارادہ سے اتریں گی آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا ، جبکہ ہندوستان نے اجنکیا رہانے کی کپتانی میں زبردست واپسی کی ، اور ملبورن
میں دوسرا باکسنگ ڈے ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ملبورن ٹسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین میدان کے باہر کافی کچھ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سڈنی میں دلچسپ میچ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
روہت شرما اپنے قرنطین کی مدت پوری کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور انہیں چیتیشور پجارا کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔