احمدآباد 3 جولائی (یواین آئی) سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) نے لگاتار دوسرے سال ارجن ایوارڈ کے لئے سب سے اہل امیدوار کے طورپر تجربہ کار تیراک ساجن پرکاش کو نامزدکیا ہے۔
اس سے قبل ایس ایف آئی نے جون میں مختلف
زمروں کے تحت قومی کھیل ایوارڈ 2021 کے لئے اپنے نومی نیشن بھیجے تھے۔
نومی نیشن کے فوری بعد ساجن پرکاش نے اولمپک اے کوالیفیکیشن وقت کو مکمل کرکے ہندوستانی تیراکی میں تاریخ رقم کردی، جس سے دہائیوں سے ہندوستانی تیراکی سے دورتھی۔