کلکتہ30 اگست (ایجنسی)ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ جیتنے والی سواپنا برمن کو 10لاکھ نقد روپے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ریاستی حکومت برمن کو سرکاری ملازمت بھی دے گی ۔
ریاستی وزیر سیاحت گوتم دیب نے آج سواپنا کے
گھر جلپائی گوڑی جاکر ان کی ماں سے ملاقات کی اور کہا کہ ممتا بنرجی نے 10لاکھ روپے نقدانعام دینے کے ساتھ ریاستی حکومت میں ملازمت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
مغربی بنگال ایتھلیٹک ایسوسی ایشن سیکریٹری کمل مترا نے کہا کہ ایسوسی ایشن سواپنا کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام کا بھی انعقاد کرے گی جب وہ 4ستمبر کو گھر لوٹیں گی ۔