کینبرا یکم دسمبر(یواین آئی) آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ انہیں ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کریکٹ سے قبل سلامی بلے باز دیوڈ وارنر کے فٹ ہونے پر شک ہے وارنر کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ
کرتے وقت کمر میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں محدوداوور کی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔
ان کی جگہ ٹی-20 کے لیے ڈی آرسی شارٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیاتھا۔
ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان 17 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے۔