نئی دہلی، 18 مئی (یواین آئی) قتل کے الزام میں مفرورکشتی میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان سشیل کمار نے گرفتاری سے بچنے کے لئے روہنی عدالت میں پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ روہنی عدالت آج سشیل کمار کی پیشگی ضمانت کی
درخواست کی سماعت کرے گی اس سے قبل دہلی پولیس نے سشیل کمار کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
دہلی پولیس نے پیر کو کہا کہ چھترسال اسٹیڈیم میں ساگر رانا کے قتل سے متعلق پہلوان سشیل کمار کی گرفتاری سے متعلق معلومات پر ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔