ممبئی، 25 مارچ (یو این آئی) پانچ بار کی آئی پی ایل فاتح فرنچائزی ممبئی انڈینس 27 مارچ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ کے ساتھ اپنے 2022 سیزن کی شروعات کرے گی۔
ایسے میں سب کی
نظریں سوریہ کمار یادو پر ہوں گی، جنہوں نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔