احمد آباد، 9 فروری (یو این آئی) مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو (64) اور نائب کپتان لوکیش راہل (49) کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کے روز یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 237 رن کا قابل دفاع اسکور بنای مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا فیصلہ کیا اور اچھی گیندبازی کرتے ہوئے
شروعات میں کپتان روہت شرما، رشبھ پنت اور وراٹ کوہلی کے وکٹ حاصل کرکے ہندوستان کو بڑے دھچکے دیئے۔
نتیجہ کے طور پر مڈل آرڈر پر دباؤ آیا لیکن سوریہ کمار اور راہل نے بالترتیب پانچ چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 64 رن اور چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 49 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو بحران سے باہر نکالا۔