: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سابق بلے باز سریش رینا نے منگل کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کے اختتام پرمہر لگا دی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد رائنا نے خود اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ
دیا تھا رینانے ٹویٹر پر کہاکہ "اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، مجھے بی سی سی آئی، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز، مسٹر راجیو شکلا اور اپنے تمام پرستاروں کی حمایت اور میری صلاحیتوں پر یقین کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔