نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر ٹام موڈی آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم مینجمنٹ میں واپسی ہوئے ہے اور انہیں ٹیم کا کرکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
موڈی اس سے پہلے سات سال تک حیدرآباد ٹیم کے ہیڈ کوچ
رہ چکے ہیں، لیکن 2020 میں انہیں ہٹاکر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنانے والے کوچ ٹریور بیلس کو ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔
ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ بیلس ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے برقرار رہیں گے جبکہ موڈی کرکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں گے۔