نئی دہلی ، 11 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ اسٹار بلے باز سریش رینا کے آئی پی ایل سے دستبرداری کے بعد چنئی سپر کنگز اسکواڈ کے ٹاپ آرڈر میں خلا پیدا ہوگیا ہے اور امباتی رائیڈو رینا کے تیسرے نمبر کو
دوبارہ بھر سکتے ہیں۔
رینا نے حال ہی میں ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
رینا 21 اگست کو چنئی کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) آئے تھے لیکن ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ دن بعد وطن واپس لوٹ گئے۔