لندن، 21جولائی (یو این آئی) انگلینڈ نے آئندہ چار اگست سے ہندستان کے خلاف شروع ہورہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے بدھ کو اپنی 17رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
چوٹ کی وجہ سے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے
باہر رہے بین اسٹوکس کے علاوہ جوس بٹلر، جانی بیرسٹو اور سیم کرین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
برسوں پرانے متنازعہ ٹوئٹوں کی جانچ کے بعد اپنا کیریر پھر سے شروع کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز اولی رابنسن اور حسیب حامد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔