: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ملبورن/4اپریل(ایجنسی) سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی ایک برس کی پابندی کوقبول کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز کے تیسرے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں اسمتھ کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا قصوروار پایا گیا تھا۔ سی اے نے اس معاملے میں جانچ کے بعدا سمتھ اور نائب کپتان
ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک برس کی پابندی عائد کردی تھی۔بلے باز کیمرون بین كرافٹ پر بھی نو ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے ۔
تینوں کھلاڑیوں کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی آخری میعاد جمعرات تک تھی۔لیکن اسمتھ نے بدھ کے روز واضح کردیا کہ وہ آسٹریلیائی بورڈ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا" میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنے کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں۔ بطور کپتان میں اپنے جرم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں"۔