لندن، 14 اگست (یو این آئی) انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹیون فن نے پیر کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
فن گٹھنے کی انجری کے باعث گزشتہ 12 ماہ سے کرکٹ سے
کنارہ کش تھے جس کی وجہ سے انہوں نے صرف 34 سال کی عمر میں ریٹائر منٹ لے لی ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 36 ٹیسٹ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور قومی ٹیم کے لیے 29.05 کی اوسط سے مجموعی طور پر 254 وکٹ حاصل کئے۔