میلبورن ، 06 نومبر (یو این آئی) سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو وا نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف آئندہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے وراٹ کوہلی کے ساتھ سلیجنگ سے گریز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف کوہلی بلکہ ان کی
ٹیم کیٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تحریک ملے گی ۔
وا نے ای ایس پی این کرک انفو پر شائع ایک ویڈیو میں کہا کہ کوہلی کو سلیجنگ سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
اس کا اثر عظیم کھلاڑیوں پر نہیں پڑتا ہے۔