ایڈیلیڈ، 18 دسمبر (یو این آئی) تیز گیند باز مشل اسٹارک (37 رن پر 4 وکٹ) اور آف اسپنر ناتھن لیون (58 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ڈے نائٹ ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 236
رن پر سمیٹ دیا۔
اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 237 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی لیکن اس نے فالو آن نہ کراکردوسری اننگز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے کل کے میچ میں دو وکٹوں پر 17 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔