چانیا، 30 مئی (یو این آئی) ٹوکیو اولمپک لانگ جمپر مرلی سری شنکر نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وینزیلیا-چانیا 2022 ایتھلیٹکس میٹ میں طلائی تمغہ جیتاہے۔
سری شنکر نے اتوار کو 7.95 میٹر کی چھلانگ
لگا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
فرانس کے جولس پومیری نے 7.73 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، ایک اور فرانسیسی کھلاڑی اروان کوناٹے نے ورلڈ کانٹی نینٹل ٹوربرونز ایونٹ میں 7.71 میٹر کی کوشش سے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔