پالیکل،03 مئی (یواین آئی) لیفٹ آرم اسپنر پروین جے وکرما (86 رن پر پانچ وکٹیں) اور رمیش مینڈس (103 رن پر چار وکٹیں) کی شاندار گیندبازی کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آج 209
رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔
سری لنکا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 437 رن کا ہدف رکھا تھا۔
بنگلہ دیش نے کل کے پانچ وکٹ پر 177 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 227 رن پر ختم ہوئی۔