کولمبو، 21 فروری (یو این آئی) سری لنکا کرکٹ نے پیر کے روز ہندوستان کے خلاف 24 فروری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا آج اعلان کیا ۔
داسن شناکا ٹیم کی
کپتانی کریں گے جبکہ چارت اسلانکا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورے سے واپس آنے والے بلے باز اویشکا فرنینڈو، تیزگیندباز نووان تشارا اور آل راؤنڈر رمیش مینڈس انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔