نئی دہلی/یکم نومبر(ایجنسی) سری لنکا کے بلے باز پاتھن نشانكا سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑ ا۔ اس کے بعد سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پریکٹس میچ کو منسوخ کرنا پڑگیا۔بیس سال کے نشانكا شارٹ لیگ پر کھڑے تھے جب آف اسپنر نشان پیرس کی گیند پر جوس بٹلر نے شاٹ کھیلا جو نشانكا کے سر پر جا لگی۔ انہوں نے اس وقت ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا لیکن گیند سر پر اتنی تیزی سے لگی کہ وہ زمین پر گر پڑے۔
سری لنکا کے کھلاڑی کے
گرتے ہی انگلینڈ کے ٹیم ڈاکٹر معز مغل پچ پر دوڑ کر پہنچے اور نشانکا کی حالت دیکھی۔ نشانكا 20 منٹ تک میدان پر پڑے رہے جس کے بعد اسٹریچر کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نشانكا کے گردن میں تیز درد تھا۔
سری لنکا بورڈ الیون کے کوچ اوشكا گناوردنے نے کہا، "فی الحال نشانكا کی حالت مستحکم ہے، لیکن ڈاکٹر ان ان کا ایم آر آئی سکین کرا رہے ہیں۔ نشانکا کے ہیلمیٹ سے لگ کر گیندسلپ میں کھڑے اینجلیو میتھیوز کے ہاتھوں میں پہنچی جس سے بٹلر آوٹ ہوگئے ۔