برمنگھم، یکم فروری (یو این آئی) کوالالمپور میں گزشتہ ہفتے آئی سی سی کا کامن ویلتھ گیمز کوالیفائرس جیتنے کے بعد سری لنکا ان آٹھ ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جو برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمزمیں خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔
سری لنکا کے علاوہ آسٹریلیا،
بارباڈوس، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ بھی اس میں شرکت کریں گے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس نے کہا، ’’کامن ویلتھ گیمز میں کھیلنے والی تمام ٹیموں کا مکمل ہونا اچھا ہے اور سری لنکا کو بہت مبارک باد جنہوں نے کوالیفائر میں بہت اچھا کھیلا۔