ہیلوا (اسپین)، 17 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سری کانت نے جمعہ کو یہاں بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ہالینڈ کے مارک کالزو کو صرف 26 منٹ میں 21-8 21-7 سے یکطرفہ انداز میں شکست
دی۔
جب کہ عالمی چمپئن پی وی سندھو کو کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ چینی تائپے کی تائی ژو ینگ سے لگاتار گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
12ویں سیڈ سری کانت نے کالجو کو 21-8 21-7سے ہرا کر آخری چار میں جگہ بنائی۔